ابوجہ (این این آئی)دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ورلڈ ریکارڈ قائم ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔وہیں ایک اور حیران کن ورلڈ ریکارڈ سامنے آیا جب ایک شخص کی جانب سے ایک دن میں 150 فوڈ ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔نائجیریا میں ایک نوجوان نے محض 24 گھنٹوں کے اندر 150 مختلف ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کا منفرد ریکارڈ قائم کرد دیا، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کو نیا ریکارڈ قرار دے دیا ۔