اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمہ میں سابق ایم این اے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کردیا جبکہ درخواست ضمانت پر جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر علی وزیر کو عدالت پیش کیاگیا اور تفتیشی افسر کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روزہ کی توسیع کرنے کی استدعا کی گئی۔