پشاور(بیورو رپورٹ)مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں نااہل اور مینڈیٹ چور ٹولے کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں، پنجاب میں طلبہ کا ای بائیک لینے سے انکار اس کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب کی مینڈیٹ چور جعلی سرکار کی موٹر سائیکل سکیم کالجز میں فلاپ ہونے لگی ‘عوامی مفاد کے منصوبے شروع کرنا مینڈیٹ چور سرکار کے بس کی بات نہیں ہے۔ کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے ایک لاکھ 30 ہزار مستحق خاندانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں اور وہ بہت جلد تعلیم کارڈ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔