شیخ زید ہسپتال، چیئرمین اور تقرریوں کا معاملہ، وفاقی حکومت سمیت تمام فریقوں کو نوٹس 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال کو ہٹانے اور ممکنہ تقرریوں کے خلاف کیس کا عبوری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت  دیگر  کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین اکبر حسین کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا۔ تعیناتی کے لئے ان کی اہلیت مکمل نہیں، اکتوبر میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہسپتال میں گریڈ ایک سے اٹھارہ میں تعیناتیوں کا اشتہار دیا، نئی تعیناتیوں کے لئے جاری کردہ اشتہار قواعد کے برعکس ہے۔

ای پیپر دی نیشن