ہٹیاں بالا(نمائندہ نوائے وقت)چناری کے نواحی علاقے چنوئیاں،بیکڑیاں میںنوجوان چیتوں کے حملے میں زخمی‘بے ہوشی کی حالت میں علاقہ مکینوں نے گھر پہنچایا‘علاقہ میں شدید خوف وہراس،محکمہ وائلڈ لائف عوام کی جانب سے متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود خاموش تماشائی بن گیا،مقامی لوگوں نے آئندہ جانی و مالی نقصان کی صورت میں محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کردیا۔گذشتہ روز بعد از نماز مغرب محمد احسن کیانی گھر جا رہے تھے۔