لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیاجس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔محمدفیصل کامران نے اردل روم میں 32 آفیشلزکی انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگرعرض و معروض کیلئے 53 افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔انہوں نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ذاتی شنوائی سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہے۔