لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیاجس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔محمدفیصل کامران نے اردل روم میں 32 آفیشلزکی انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگرعرض و معروض کیلئے 53 افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔انہوں نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ذاتی شنوائی سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہے۔
اردل روم ‘ 32 آفیشلزکی انکوائری رپورٹس‘ اپیلوں کی سماعت
Aug 18, 2024