جرائم خاتمہ کیلئے اشتہاری‘ عادی مجرموں کی گرفتاریاں ناگزیر ہیں:سی سی پی او 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کیا ‘رواں سال 2110گینگز کے4839ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ گرفتار ملزموںسے3 ارب18کروڑ16 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریاں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ناگزیر ہیں۔  راہزنی، ڈکیتی، جھپٹہ، نوسر بازی میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش،ڈالہ کلچر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور لاہور پولیس کے جوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن