پولیس کیلئے جدید بلٹ پروف جیکٹس ‘نائٹ ویژن اسلحہ ‘آلات خریدنے کا فیصلہ  

Aug 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پولیس فورس کے لاجسٹکس، پروکیورمنٹ اور ڈویلپمنٹ امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سینئر پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو سرحدی چوکیوں، کچہ ایریاز میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔دوران اجلاس فورس کیلئے جدید سرویلنس سسٹم، باڈی کیمرے،آئی ٹی جدیدبیسڈ آلات کی خریداری بارے بریفنگ دی گئی،سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں سے نبرد آزما تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے جدید بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نائٹ ویژن جدید اسلحہ و آلات،سنائپرز گنز، مارٹر گولے اور ایمونیشن خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پولیس فورس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی ٹیکنالوجی، آلات اور اسلحہ سے لیس کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں