بنگلہ دیش سکواڈ کے اسلام آباد میں ڈیرے  محمود الحسن انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے لاہور کے بعد اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ بورڈ نے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود الحسن انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے، ڈاکٹرز نے 3 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔متبادل کھلاڑی کا تاحال اعلان نہیں کیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیو نے بتایا کہ محمود الحسن کے کمر کے دائیں حصے میں چوٹ آئی ہے جس کے باعث انہیں 3 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہنا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن