لاہور(خبرنگار)ڈی سی /ایڈمنسٹریٹر لاہور سیدموسی رضا کی ہدایت پر سی او علی عباس بخاری کی زیر نگرانی زونل آفیسرشالیمار زون پارس زبیرکا شالیمار زون میں بھینسوں کے انخلاء کے حوالے سے گرینڈ آپریشن ،100 سے زائد موشیوںکی شہری حدود سے باہر نکالتے ہوئے آخری وارننگ دیدی گئی بیشتر مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ زیڈ او آر شالیمار پارس زبیر نے کرائول گھاٹی اور چائینہ سکیم کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے تقریبا108کے قریب بھینسوں کو شہری حدود سے باہر نکالتے ہوئے 5 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شہری حدود میں مویشی رکھنے پر جانور بحق سرکارضبط کرکے ایف آئی آردرج کروانے کی آخری وارننگ بھی دی گئی۔
بھینسوں کے انخلاء کیلئے آپریشن ،108 مویشی شہر بدر،5 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ
Aug 18, 2024