والٹن روڈ پر یوٹیلیٹیز کیلئے انڈر گراونڈ ٹرنک تعمیر کی جارہی :کمشنر 

Aug 18, 2024

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے زیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او عمارہ اطہراے سی ماڈل ٹاون و کینٹ بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایگزیکٹیو  ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین نے پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے صفائی کے بعد والٹن روڈ پر اسفالٹ شروع کردیا جائیگا۔ اس کے ساتھ اولڈ نالہ مسمار کرکے اس کے اوپر گرین بیلٹ بنائی جائیگی۔ کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ4کلومیٹر طویل 6لینز پر مشتمل والٹن روڈ ستمبر کے آخر تک مکمل ہوگی۔ اور والٹن روڈ پر 4.3کلومیٹر ڈیپ ڈرین 100فیصد مکمل ہوچکی ہے اور سیوریج بھی علیحدہ ہو چکی ہے۔ 

مزیدخبریں