ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا:سجاد حیدر گجر  

Aug 18, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے سجاد حیدر گجر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو تباہ کیا پاکستان کو سفارتی محاذ پر اکیلا کیا اور نوجوانوں کو تعلیم سے ہٹا کر بداخلاقی بدتہذیبی سکھائی بانی پی ٹی آئی کی معافی قوم کو قبول نہیں ہے اس کو صرف سزا ملنی چاہئے صحافیوں سے گفتگو کرتے سجاد حیدر گجر نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اب وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ میں انقلابی اقدامات کر کے پنجاب کے عوام معیار زندگی بلند کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ وہ ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ کسانوں مزدوروں طلباء و طالبات سمیت معاشرے کے ہر طبقہ کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کی پوری دنیا شدید مذمت کر رہی ہے اسرائیل خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

مزیدخبریں