چینی سائنسدان لیو شنمن کو سائنسی ترقی میں خدمات انجام دینے پر قائد اعظم ایوارڈ دینے کا اعلان

Aug 18, 2024

 اسلام آ باد(خبرنگار)صدر  آصف علی زرداری نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر چینی سائنسدان لیو شنمن کو دوطرفہ تعلقات اور سائنسی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر تمغہ قائد اعظم ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کر دیا ۔ گوادر پرو کے مطابق ننگبو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیو ڈرگ ٹیکنالوجیز کے چیف سائنسدان اور چین کی نیشنل ایڈمنسٹریشن آف ٹریڈیشن آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کے تحت چین پاکستان تعاون مرکز برائے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن(ایس پی سی سی ٹی سی ایم)کے شریک ڈائریکٹر پروفیسر لیو کو یہ قومی اعزاز ٹریڈیشنل میڈیسن  میں چین پاکستان تعاون کو فروغ دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ پاکستانی ہم منصبوں  جیسے جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز(آئی سی سی بی ایس))، ہمدرد یونیورسٹی وغیرہ  کے  ساتھ تعاون کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مل کر قابل ذکر کارنامے انجام دیئے ہیں جن میں 20 سے زائد پاکستانی جڑی بوٹیوں کی ادویات کی ابتدا کی تصدیق، 50 سے زائد اجزا کے فارماکولوجیکل اثرات کا جائزہ لینا اور بین الاقوامی جرائد میں 30 سے زائد تعلیمی مقالے شائع کرنا شامل ہیں۔

مزیدخبریں