اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کھاد کی مستحکم قیمت کسانوں اور معیشت کیلیے ایک اچھی خبر ہے۔ کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو ربیع سیزن کیلئے گیس کی مسلسل فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گیس کی مسلسل فراہمی سے درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان کو بچایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خریف سیزن کے دوران کھاد کی دستیابی اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ربیع سیزن میں گندم بوائی کیلئے کھاد کی مناسب قیمت پر وافر دستیابی یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کھاد کی مستحکم قیمت کسانوں اور معیشت کیلیے ایک اچھی خبر ہے، صوبائی حکومتیں کھاد مارکیٹ کی نگرانی میں مزید اضافہ کریں۔
کھاد کی مستحکم قیمت کسانوں اور معیشت کیلئے ایک اچھی خبر : اسحاق ڈار
Aug 18, 2024