اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت میں 190 ملین پاونڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے،وکلا صفائی کی جانب سے ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر چھٹی مرتبہ جرح مکمل نہ ہو سکی وکلا نے کہا کہ نیب بورڈ میٹینگ کے منٹس کی کاپی کی فراہمی کے حوالے سے ہماری درخواست ہائی کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت ہے، اج کی سماعت کو ملتوی کیا جائے، ہم وکلا صفائی آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کریں گے ۔ واضح رہے کہ ریفرنس میں اب تک 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
190 ملین پاونڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی
Aug 18, 2024