تتلے عالی(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں دو افراد کے بہیمانہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں ہرچوکی میں گزشتہ روز استخار نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر 65 سالہ احسان موچی کو زدوکوب کرتے شدید زخمی کردیا۔بعدازاں مضروب احسان کے بیٹے اور پوتے عامر وغیرہ نے حملہ آور ہوکر استخار پر زبردست تشدد کیا،جسے طبی امداد کیلئے گوجرانوالہ ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔