حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں فی الحال کسی قسم کی کوئی سیلابی صورتحال نہیں ۔دریامیں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122اوردیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اسکے ساتھ ساتھ اربن فلڈنگ کے لیے تمام میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اپنی تمام تر ہیوی مشینری ، دی واٹرنگ سیٹ ،سکرمشینوں کے ذریعے بارشی پانی کے نکاس او ر صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔