ایڈیشنل آئی جی کا چیمبر کی بہترین لائزنگ پر صدر کوتعریفی سرٹیفکیٹ  

Aug 18, 2024

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ گوجرانوالہ چیمبر کی بہترین لائزنگ پر صدر گوجرانوالہ چیمبرضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب)کی کارکردگی کو نہ صرف سہراہا بلکہ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے کیونکہ ملک میں کاروبارچلیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ کاروباری لوگ باوقار ہیں اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مشکل ترین حالات میں بھی ٹیکسز جمع کروا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب دوران کیا ۔اس موقع پر FPCCIکے پیٹرن چیف ایس ایم تنویر ،نائب صدر FPCCIذکی اعجاز کے علاوہ مختلف چیمبرز کے صدور سمیت س دیگر کاروباری شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

مزیدخبریں