حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)محلہ قادرآباد میں شریف شہری سے بھتہ مانگنے اور اسے زدوکوب کرکے قتل کی دھمکیاں دینے پر پولیس تھانہ سٹی نے مختار عرف ماڑو سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سید ذیشان سے مختار عرف ماڑو کے ساتھی اسلم عرف پپو نے پچاس ہزار روپے ادھار لے رکھے تھے ۔جب رقم کی واپسی کامطالبہ کیا تو گذشتہ روز مختار عرف ماڑو، ابرار عرف پولو سمیت چھ مسلح ملزمان نے سید ذیشان کو گھر سے باہر جاتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر اغواء کی کوشش کی اور اسے شدید تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ جس پر پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔