گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پولیس نے منشیات ڈیلر عرفان علی کو گرفتار کر کے گیارہ کلو گرام چرس،تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بلال عرف بلالو کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن جبکہ تین منشیات فروش عمران،محسن اور محمد آصف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ ڈھائی کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی۔ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث شہرون عرف سلیمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک سو بوتل ولائتی شراب اور بئیر کے ڈیڑھ سو کین بھی برآمد کر لیے،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔