گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ کے افسران کے شہر بھر میں ہنگامی دورے صرف اور صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں۔ صفائی کے ناقص انتظامات ہیں تو وہیں پر سے مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں۔ اسی طرح ڈی سی روڈ انڈر پاس کی دیوار دراڑ پڑ نے سے ایک طرف جھک چکی ہے ۔خستہ حال دیوار کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ کوئی اس کی تعمیر ومرمت کیلئے کوشش نہیں کر رہا ۔ شہری حلقے نااہلی پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے پر بوجھ بنے بیٹھے افسران فوٹو سیشن کی سے باہر نکل کر شہر کو سنوارنے کی عملی کوشش کریں۔ بارش میں افسران صرف مین شاہراہوں سے پانی نکلواتے دیکھائی دیتے ہیں اور اندرون پانی میں ڈوبا رہتا ہے ۔