شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ کے کوآرڈی نیٹر ورکن صوبائی اسمبلی چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ آزادی اور علیحدہ وطن کے قیام کیلئے جہاں مسلمانوں نے ایک علیحدہ ملک پاکستان کیلئے قربانیاں دیں اسی طرح مسیحیوں نے بھی قربانیاں دی تاکہ ایک آزاد اور خودمختار ریاست معرض وجود میںآسکے آج بھی ہم پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے حکومت اور قوم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اس کی مضبوطی سے ہماری بقاء اور اس کی ترقی سے ہماری خوشحالی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے شاہدرہ چرچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈیںبھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر اوپی پیرس پیریسٹ فادر ناصرعمانوائل ،فادرزاہد آگسٹین سمیت دیگربھی موجودتھے ۔
ملکی ترقی ‘ عوامی خوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں: وسیم انجم سندھو
Aug 18, 2024