جاوید لطیف نے ہمیشہ حق وسچ کاعلم بلند کیا: میاں رفاقت علی  

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہاہے کہ شیخوپورہ کے عوام نے محلہ رام گڑھا میںمسلم لیگ (ن) کے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ شیخوپورہ کے رکن اسمبلی فارم 47 کی پیداوار ہیں ہزاروں افراد کے جم غفیر نے سابق وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کا پھولوں کی پتیوں سے فقید المثال استقبال کرکے نہیں بتلادیا ہے کہ 8 فروری کو بھی عوام انکے ساتھ تھے اور آج بھی ان کیساتھ ہیں ۔ میاں جاوید لطیف نے ہمیشہ حق وسچ کاعلم بلند کیا اور وہ اپنے موقف پر ڈٹ کر بات کررہے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے جمال گارڈن میں اظہار تشکر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ رفاقت علی نے کہاکہ مسلم لیگ کے دور میں ہی پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوںپر گامزن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن