نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ‘ سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے زندہ قوم کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا جشن آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منایا پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اللہ کا انعام ہے جس کے باسی ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ضرورت صرف قوم کے اتحاد کی ہے جس کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا، میڈیا سے گفتگو کرتے انجینئر چوہدری بلال ورک نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ہر قسم کے اختلافات بھلا کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں ۔
عوام وطن عزیز کی ترقی ‘ خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں :چوہدری بلال
Aug 18, 2024