کراچی: لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں پولیس افسر اخلاقیات بھول گئے، خاتون کے سامنے شرٹ بدلنے پر معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد تھانے میں خواتین کے سامنے شرٹ بدلنے کے معاملے پر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی پرویز کو معطل کر دیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو اس طرح کے فعل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لیاقت آباد شعبہ تفتیش کے افسر کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی. جس میں دیکھا گیا کہ کمرے میں دو خواتین کی موجودگی کے باوجود پولیس افسر وردی تبدیل کرنے لگا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کمرے میں 2 خواتین کی موجودگی کے باوجود پولیس افسر نے شرٹ اتاری، پولیس افسر کی غیر اخلاقی حرکت دیکھ کر کمرے میں موجود خواتین شرمسار ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خواتین کو شرم کے باعث چہرے دوسری جانب پھیرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس افسر اے ایس آئی پرویز نے درج مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں خواتین کو تھانے بلایا تھا۔