مرغی کے گوشت کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

کراچی اور لاہور کی مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے. ہفتے بھر میں 150 روپے اضافے سے قیمت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ پر مرغی کے گوشت کی قیمت 620روپے درج ہے۔تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی کی ریٹ لسٹ پر گوشت بیچنا ممکن نہیں، فارمرز کی جانب سے قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کی قیمتیں نیچے نہ آسکی.شہر میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 590روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

علاو ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی تو کم نہ ہو سکی، پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔ پیاز کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں پیاز 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہاہے۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے فی کلو،مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے. آلو کا سرکاری نرخ دو روپے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح آلو 110 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہسن 415 روپے فی کلو کی بجائے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ادرک 615 روپے کی بجائے 800 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے. بند گوبھی کا سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو ہے مارکیٹ میں بند گوبھی کی قیمت 250 روپے کلو ہے.پھول گوبھی 160 کی بجائے 200 روپے فروخت کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن