صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے. رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بےنقاب ہوئی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے. بھارت کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔میر ضیااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت اور انتشار کے بجائے ملک کا سوچے، رؤف حسن اور سہولت کاروں کے خلاف کڑی تحقیقات ہونی چاہئیں۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاالل لانگو نے مزید کہا کہ سیاست میں ملک کے خلاف سازشیں کرنا ملک دشمنی ہے
سیاست کی آڑ میں ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: وزیر داخلہ بلوچستان
Aug 18, 2024 | 20:09