این ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ہے۔
اربن فلڈنگ کے پیش نظر این ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق اگلے 24-48 گھنٹوں میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں .جس سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق آج شام اور رات سے کل تک وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث تمام بڑے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اربن فلڈنگ کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملحقہ دیہات، قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتی ہیں. شہری موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔ خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملک کے تمام بڑے شہروں پر خطرہ منڈلانے لگا، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری
Aug 18, 2024 | 20:12