مسلم لیگ قاف کے صدرچوہدری شجاعت حسین اور جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید نے جمیعت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مرکزاورصوبے اپنی مدت پوری کریں، آج کی ملاقات میں پنجاب حکومت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا، انہوں نے واضح کیا کہ ہم بلوچستان اور پنجاب کی حکومتیں تبدیل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو پنجاب حکومت بڑی پیاری ہے وہ اسے کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہتی، اس لئے میاں نواز شریف جلد حکومت کے حق میں بیان دیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے، حکومت صرف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جائے گی۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہم جے یو آئی کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آئے ہیں، اعظم سواتی کو برطرف کرنا قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے فیصلے سے ملک میں سیاسی بھونچال آگیا ہے اورسیاسی رخ تبدیل ہوگیاہے وزیراعظم نے جے یو آئی کے خلاف جارحانہ اقدام کیا، پیپلزپارٹی نے مفاہمت کی سیاست چھوڑدی ہے۔

ای پیپر دی نیشن