واقعہ کربلا کی یاد میں عراق اوربنگلہ دیش میں بھی تعزیے، علم اورشبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔

عراق میں مرکزی ماتمی جلوس کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک پراختتام پذیرہوا۔ جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ عزاداروں نے اس موقع پر سینہ کوبی اورزنجیرزنی کی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یوم عاشورپرفول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کربلا میں تیس ہزاراہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری طرف بنگلہ دیش میں مرکزی جلوس ڈھاکہ میں نکالا گیا، جس میں تعزیے اورعلم کے جلوس نمایاں تھے۔ جلوسوں کے بعد منعقد ہونے والی مجالس شام غریباں میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ، خانوادہ اہل بیت کو درپیش مسائل اور اس عظیم قربانی کی مسلمانوں کے لئے اہمیت پرروشنی ڈالی گئی۔

ای پیپر دی نیشن