وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اورانہیں منظم سازش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Dec 18, 2010 | 15:45

سفیر یاؤ جنگ
جولین اسانج ضمانت پر رہائی کے بعد اپنے گھرکے باہرعام لوگوں میں پہنچ گئے اورانہوں نے اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت بھی کی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن وہ عوام تک سچ پہنچانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انتالیس سالہ اسانج نے بتایا کہ انہیں امریکہ میں اپنے وکیل کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ امریکہ میں ان کے خلاف مقدمات بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ان کی امریکہ کوحوالگی بھی آسان بنائی جا رہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی مراسلوں کی اشاعت کے بعد سے ان کی کمپنی کو جارحانہ رویوں کا سامنا ہے ۔ امریکہ ان کے اور ان کی کمپنی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہارکررہا ہے جو کہ غیرقانونی ہے، وہ اس صورت حال پرخوفزدہ ہیں۔ اُدھرآسٹریلیا کی حکومت پرجولین اسانج کے خلاف ہر صورت کارروائی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، آسٹریلوی حکومت نے جولین اسانج کے کیس کو وفاقی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
مزیدخبریں