شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو آج سےمتنازعہ جزیرے پر جنگی مشقیں شروع کرنے پرایک اوربڑے حملے کی دھمکی دیدی۔

Dec 18, 2010 | 18:19

سفیر یاؤ جنگ
شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے جنگی مشقوں کا ارادہ ترک نہ کیا تو نیا حملہ تئیس نومبر کی نسبت طاقت اور وسعت کے لحاظ سے زیادہ خطرناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ جنوبی کوریا نے اس دھمکی کے باوجود کہا ہے کہ مذکورہ جنگی مشقیں اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ضرور ہوں گی۔ جنوبی کوریا آج سے اکیس دسمبر تک متنازعہ جزیرے پرجنگی مشقیں شروع کررہا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والاحملہ بھی متنازعہ جزیرے پر جنوبی کوریا کی طرف سے فائرنگ کا ردعمل تھا۔ تاہم جنوبی کوریا نے اسے معمول کی مشقیں قرار دیا تھا۔ تئیس نومبر کو شمالی کوریا کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے بعد جنوبی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ آئندہ شمالی کوریا کی طرف سے اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرانے کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے بل رچرڈسن شمالی کوریا پہنچے ہیں۔
مزیدخبریں