محمد شہبازشریف نے یہ بات لاہور کے نواحی علاقے صوئے اصل میں کم آمدنی والے بے گھرافراد کیلئے پنجاب حکومت کی ہاؤسنگ سکیم آشیانہ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے چار ہزار سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریز اور مستحق طلبا کے لئے ایجوکیشنل اینڈونمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم غریب خاندانوں کےلیے شروع کی گئی ہے جن کی خون پسینے کی کمائی سابقہ دور میں لوٹ کردبئی منتقل کی گئی۔انہوں نےکہا کہ وہ ان لٹیروں سے یہ عوامی دولت واپس لائے ہیں۔شہبازشریف نےکہا کہ پنجاب حکومت آشیانہ کی تکمیل کےلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گے۔
انہوں نے بتایا کہ نواحی علاقے صوئے اصل سے گزرنے والی دو رویہ سڑک پر بھی چھبیس دسمبر سے کام شروع ہو جائےگا۔ وزیراعلٰی نےعاشورہ محرم پرامن و امان کے قیام کیلئے تمام مسالک کےعلما کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔