حرےت رہنما آج خصوصی کشمےر کمےٹی کے ان کیمرہ اجلاس مےں شرکت کرینگے


اسلام آباد (ثناءنیوز) مقبوضہ کشمےر سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے حرےت رہنما آج منگل کو پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کشمےر کمےٹی کے اجلاس مےں شرےک ہوں گے جس میں مسئلہ کشمےر کے پر امن حل پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس ان کےمرہ ہو گا ۔ کمےٹی کے چےئرمےن مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کرےں گے۔ مقبوضہ کشمےر سے کل جماعتی حرےت کانفرنس (اےم) کا سات رکنی وفد مےر واعظ عمر فاروق کی قےادت مےں پاکستان کے دورے پر ہے وفد آزاد کشمےر کا دورہ مکمل کر چکا ہے ۔ وفد مقبوضہ کشمےر کی تازہ صورت حال اور مسئلہ کشمےر کے ممکنہ حل کے بارے مےں اپنے موقف سے پارلےمانی کشمےر کمےٹی کو آگاہ کریگا۔ وزےر امور کشمےر مےاں منظور احمد وٹو خصوصی دعوت پر اجلاس مےں شرےک ہوں گے۔ سےکرٹری خارجہ ، سےکرٹری ا مور کشمےر اور دونوں وزارتوں کے دےگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس مےں شرےک ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی مےں قائم خصوصی پارلےمانی کشمےر کمیٹی پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے 36 ارکان پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...