لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے کے اعلیٰ حکام نے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ریلوے میں خود ساختہ بحران پیدا کر کے ریلوے کو ورلڈ بنک کے حوالے کرنے کا پروگرام بنا لیا اعلیٰ حکام کا یہ اقدام ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے اصل میں ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار اعلیٰ حکام کی ناقص پالیسیاں ہیں‘ ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین، اوپن لائن کے مرکزی چیئرمین منظور احمد راضی اور دیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز بختیار لیبر ہال میں ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیااس اجلاس میں مرکزی صدر عاشق حسین چوہدری، مرکزی سیکرٹری محمد نسیم راﺅ ، اکبر علی کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری راﺅ محمد نسیم نے کہا کہ ریلوے قومی دفاعی ، مفادعامہ کا حامل ادارہ کو ورلڈ بنک کے ایماءپر ٹھیکیداری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس کے خلاف بھرپور مذمت کریں گے۔