گلگت بلتستان میں کھاد کا میگا سٹور کھولنے کا اعلان

لاہور (پ ر) نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے چیئرمین ممتاز علی نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں زراعت کو فروغ دینے اور کسانوں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے بہت جلد کھاد کا میگا سٹور کھلوا جائے گا تاکہ کسانوں کو فصل کی تیاری کیلے بروقت اور سستی کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ وہ گلگت بلتستان کے وزیر خزانہ محمد علی اختر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج یہاں ان سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر رجب علی اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کے جنرل منیجر فخر چیمہ بھی موجود تھے رضوان ممتاز علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کا فروغ پھلوں اور دیگر اجناس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...