کراچی (رپورٹ: عبدالقدوس فائق) پاکستان ریلویز نے نجی شعبہ کے اشتراک سے مزید3 ٹرینیں چلانے اور این ایل سی کے اشتراک سے کارگو ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان تین ٹرینوں شالامار نمبر2 ‘ علامہ اقبال ایکسپریس اور سپر ایکسپریس شامل ہوں گے۔ شالامار نمبر2 ‘25 دسمبر سے کراچی اور لاہور کے درمیان چلے گی یہ موجودہ شالامار ٹرین چلانے والا اداروں لاثانی گروپ ہی چلائے گا۔ دوسری طرف کارگو ٹرینیں بحال کرنے کیلئے پاکستان ریلویز اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے درمیان ایک معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت پاکستان ریلویز15 انجن مرمت کرکے این ایل سی کو فراہم کرے گا جس کا این ایل سی معاوضہ ادا کرے گا جبکہ15 انجن خود این ایل سی مرمت کرے گا۔ اس طرح30 مرمت شدہ انجنوں سے کارگو ٹرینیں بحال کی جائیں گی۔