لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کی 2020ء تک بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے صوبے میں پانی سے 6 ہزار، شوگر ملوں سے 7 سو ، ونڈ سے 2 ہزار ، سولر سے 2 ہزار اور کوئلہ و دیگر ذرائع سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ 2020 ءمیں آبادی بڑھنے کے ساتھ پنجاب میں بجلی کی ڈیمانڈ 17 ہزار میگا واٹ ہو سکتی ہے اس بارے میں ابراہیم مغل چیئرمین ایگری فوری نے بتایا کہ صوبے کے مالی، زرعی، قدرتی و انسانی و سائل کو بہتر انداز میں استعمال کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جا سکتا ہے صوبے میں بجلی، گیس و پانی کی فراہمی سٹیٹس کو کا شکار ہے تاہم صوبے میں صنعتی و زرعی پیداوار کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانا اشد ضرورت ہے جس کیلئے پانی،شوگر ملز، ہوا، سورج کی روشنی و کوئلہ وغیرہ سے فوری بجلی پیدا کرنے کی تدابیر اختیار کی جائیں۔
پنجاب میں مختلف ذرائع سے 16 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے: ابراہیم مغل
Dec 18, 2012