صوبائی دارالحکومت: 3 روز میں مرغی کا گوشت 14 روپے سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ تین دنوں کے دوران ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی ہوئی ہے اور اس کا ریٹ 220 روپے سے کم ہوکر 206 روپے ہو گیا ہے۔ پولٹری مالکان نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بتایا کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین طلب اور رسد کی بنیاد پر گزشتہ دنوں برائلر مرغی کی رسد اس کی طلب سے زائد تھی جس کے باعث اس کی قیمت کم رہی اب اس کی رسد طلب کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے کیونکہ بکرے، گائے اور مچھلی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے اور سردی میں صرف برائلر مرغی کا گوشت ہے جو عوام کی پروٹین کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...