کے ای یو کا 32واں 4روزہ سالانہ بین الاقوامی سائنٹفک سمپوزیم کل شروع ہو گا

Dec 18, 2012

لاہور (نیوزرپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں چارروزہ سالانہ بین الاقوامی سائنٹفک سمپوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزآف نارتھ امریکہ(اپنا)،کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج ایلومنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (کیمکانا) کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈکنگ ڈم (کیمکا یوکے) کے زیراہتمام کے ای ایم یو پٹیالہ بلاک میں 19تا 22 دسمبرمنعقد ہوگا۔ اس حوالے سے سمپوزیم کے سیکرٹری جنرل ناصر رضا زیدی نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم پیٹرن انچیف، پروفیسرڈاکٹرملازم حسین بخاری سیکرٹری سائنسٹفک کمیٹی اور پروفیسر ڈاکٹر اویس سمپوزیم کے چیئرمین ہوں گے۔ ناصر زیدی کے مطابق 800 سے زائد طلبہ وطالبات رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور اس سمپوزیم میں 100 سے زیادہ قومی وبین الاقوامی ماہرین مقالہ جات پڑھیں گے۔ 

مزیدخبریں