اسحاق ڈار 95ءسے باقاعدہ ٹیکس گزار کے طور پر رجسٹرڈ ہیں: ترجمان ایف بی آر


لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان ایف بی آر نے سینیٹر اسحاق ڈار کے متعلق سی آئی آر پی کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ غلط اور حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے باقاعدہ این ٹی این نمبر 0657857-8 لیا ہوا ہے اور وہ 26 اکتوبر 1995ء سے باقاعدہ ٹیکس دہندہ کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سال 2011ءمیں 119102 اور سال 2012ءمیں 202073 روپے ٹیکس ادا کیا ہے اور وہ باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن جمع کرا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن