قومی بحرانوں سے نجات فوری انتخابات سے مشروط ہے:خواجہ محمود احمد

Dec 18, 2012

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے سابق مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان خواجہ محمود ایڈووکیٹ نے کہا قومی بحرانوں سے نجات فوری اور شفاف انتخابات سے مشروط ہے۔ آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کا فیصلہ مانے بغیر بدعنوان حکمران ووٹوں کے لئے عوام سے رجوع نہیں کر سکتے۔ پیپلز پارٹی کے نام نہاد آئینی ماہرین تعصب کی عینک اتارنے کے بعد آئین کا مطالعہ کریں تو انہیں دو عہدوں کے بارے میں عدالت کا فیصلہ بخوبی سمجھ آ جائے گا۔ 

مزیدخبریں