لاہور (سٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام ہاسٹل نمبر 3 نیو کیمپس میں سقوط ڈھاکہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کی صدارت ناظم جامعہ رائے حق نواز نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ اور سیکرٹری جنرل اسلامی جمیت طلبہ سمیع اللہ حسینی تھے کانفرنس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی کانفرنس کے شرکاءے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کا افسوسناک واقعہ اس وقت کے حکمرانوں کی اقتدار کی جنگ کی وجہ سے پیش آیا بھارت جیسے آج موسٹ فیرورٹ نیشن کا درجہ دیا گیا ہے اس کا کردار پاکستان توڑنے میں بہت زیادہ تھا۔ سمیع اللہ حسینی نے کہا سقوط ڈھاکہ کا مطالعہ کریں تاکہ ایسی کسی بھی صورت سے نمٹنے کے لئے تیار ہوں ناظم جامعہ رائے حق نواز نے کہا الشمس اور البدر کے روپ میں اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنا خون بہا کر پاکستان کی حفاظت کی ۔
اسلامی جمعیت طلبا پنجاب کے زیراہتمام ”سقوط ڈھاکہ“ کانفرنس
Dec 18, 2012