برسبین (این این آئی) آسٹریلوی ٹی 20 بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں آج منگل کو برسبین ہیٹ اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں برسبین کرکٹ گراﺅنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم جیمز ہوپس کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ پرتھ سکارچرز کی قیادت کے فرائض مارکوس نارتھ انجام دیں گے۔ برسبین ہیٹ نے دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پرتھ سکارچرزکو ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔