ہوبارٹ ٹےسٹ : آسٹریلیا کو میچ میں جیت کےلئے 8 وکٹوںکی ضرورت


ہوبارٹ (آئی این پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمےان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو میچ جیت کےلئے آٹھ وکٹوں کی جبکہ مہمان سری لنکن ٹیم کو فتح کےلئے مزےد328رنز کی ضرورت ہے۔پےر کو ےہاں بےلی رائےو مےں کھےلے جارہے تےن ٹےسٹ مےچز پر مشتمل سےرےز کے پہلے مےچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکن ٹیم نے 393رنز کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 65رنز بنائے تھے اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں278رنزبنا کر آﺅٹ ہوگئی تھی، ڈیوڈ وارنر 68رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ مائیکل کلارک57رنزبنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے۔میچ میں کامیابی کےلئے 393رنز کا تعاقب کرنیوالی سری لنکن ٹیم کی جانب سے کونا رتنے اور تلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 26کے مجموعی سکور پر تلکارتنے دلشان11رنزبنا نے کے بعد شین واٹسن کی بال پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، دلشان کے بعد کمار سنگا کارا بیٹنگ کےلئے آئے لیکن مجموعی سکور میں21رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 47کے سکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب کونا رتنے 30رنز بنا کر مچل سٹارک کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ گزشتہ روز جب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو کمار سنگا کارا18اور کپتان مہیلا جے وردھنے5رنز بنا کرناٹ آﺅٹ تھے ۔
، سری لنکا کو ابھی میچ میں کامیابی کےلئے مزید328رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹیرک اور شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...