فلمی گانے انتہائی غیراخلاقی ہیں‘ معیاری گائیکی کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں : حمیرا چنا

Dec 18, 2012


لاہور (آئی این پی) اداکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موجودہ فلمیں گانے انتہائی غیراخلاقی ہیں میں معیاری گائیکی کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں‘ پروڈیوسرز کو بھی چاہئے کہ وہ فلموں کی کامیابی کیلئے بے ہودہ گانے فلموں میں شامل نہ کریں تو یقینا گائیکی میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک جتنی بھی گائیکی کی ہے وہ سب ایسی ہے کہ اس پر معاشرے کے کسی بھی طبقہ کو اعتراض نہیں مگر آج کل موجودہ فلمیں اور گانے انتہائی غیراخلاقی ہیں جس کی وجہ سے شائقین بھی ان کو نا پسند کرتے ہیں۔

مزیدخبریں