نوشہرہ: مردان روڈ پر پی اے ایف گیٹ نمبر تین کے قریب دھماکہ, پانچ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور پندرہ زخمی۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے نوشہرہ کے مردان روڈ پر واقع پاکستان ائیر فورس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ ریموٹ کنٹرول بم حملے بعد دہشتگردوں نے عمارت پر دستی بم بھی پھینکے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکارجاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں،فورسز کے مطابق حملے کے وقت کنٹونمنٹ ایریا میں داخلے کےلیے لوگوں کا رش تھا اور حملہ آور دو موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن