امریکی گروپ گلوبل فنانشل انٹیگریٹی کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دہائی میں ترقی پذیر ممالک کو جرائم، بدعنوانی اور ٹیکس چوری کے باعث چھ کھرب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔اورمختلف ممالک سے غیر قانونی طور پر فنڈز بیرون ملک لے جانے میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے،رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں چین پہلے نمبر، میکسیکو دوسرے اور ملائیشیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا درجہ اس فہرست میں چورانوے ہے۔ گلوبل فنانشل انٹیگریٹی کےڈائریکٹر ریمنڈ بیکر کا کہنا ہے یہ رپورٹ عالمی ملکی سربراہان کے لیے ایک عندیہ ہے کہ وہ اس غیر قانونی منتقلی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار دس میں چین سےچارسوبیس بلین ڈالرغیرقانونی طور پرمنتقل کیے گئے اوراس اعداد و شمارکے ساتھ چین سرِفہرست ہے۔ رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمارکے مطابق پاکستان سے سنہ دو ہزار دس میں سات سوانتیس ملین ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں،