ضلع استور اور غذر کے پہاڑوں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھرشروع ہوگیا،جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

Dec 18, 2012 | 15:14

استور کے تمام علاقوں میں گزشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔ برف باری کے باعث منی مرک، قمری، میرملک سمیت بالائی علاقوں کے زمینی راستے تاحال بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب غذر کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ شہر میں بارش کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں بارست، ٹیرو، خندراپ سمیت بالائی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ آمدو رفت میں مشکلات کے باعث ان علاقوں میں اشیاء خورونوش کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔ ادھرپنجاب اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے اورلوگ سردی سے بچنے کےلیے گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔

مزیدخبریں